جیک ساک اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

12

لندن (جسارت نیوز) امریکن کھلاڑی جیک ساک سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، راجر فیڈرر نے مرین کلک کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ لندن میں جاری سیزن کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے بورس بیکر گروپ کے ایک میچ میں امریکن کھلاڑی جیک ساک نے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو 6-4، 1-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے مرین کلک کو ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

حصہ