حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیے جا نے کا امکا ن 

37

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی آج احتساب عدالت میں پیشی کے نوٹس کی ایک ماہ کی مدت ختم ہوجائے گی جس کے بعد عدالت کی جانب سے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جاسکتا ہے۔احتساب عدالت کے جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو فلیگ انوسٹمنٹ،حدیبیہ اسٹیل مل اور لندن پراپرٹی کے 3ریفرنسز میں ایک ماہ کے اندر پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا جس کی مدت آ ج ختم ہوجائے گی لیکن حسن نواز اور حسین نواز کی عدالت میں پیشی کا امکان نہیں ہے جس کے باعث توقع ہے کہ عدالت اب حسن اور حسین کے خلاف اشتہاری کی نامزدگی کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی آج احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے لیکن ان کے بھی پیش نہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

حصہ