سعودی فضائیہ نے یمنی دارالحکومت پر حملہ کر دیا

100

سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پرحملہ کردیاتاہم ابتدائی طورپر یہ بات واضح نہیں ہے کہ سعودی عرب نے فضائی حملہ کیا ہے یا یہ میزائل حملہ ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں عرب ممالک کے درمیان تنازعات بڑھنے پر سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعامیں فوجی حملہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل یمن میں موجود حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا ۔سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے ایران کی مدد سے کیا۔

سعودی عرب کے الزامات کی توثیق کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے اعلی عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ ریاض پر فائر کیے گئے میزائل کے ملبے پر ایرانی نشان موجود تھے ۔سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے تاہم تہران نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا ۔

حصہ