نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ:شاہد آفریدی کی شاندار سنچری

209

انگلینڈ میں جاری نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کھیلے جانیوالی نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کیخلاف 42 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاہد آفریدی نے بطور اوپنر کھیلتے ہوئے ڈربی شائر کے بولروں کی خوب درگت بنائی اور 10 چوکوں، 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز اسکور کیے۔ ہمپشائر نے آفریدی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم 148 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے شاہد آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔ شاہد آفریدی نے42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ