ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،قمرزمان چوہدری

146

چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے  ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔نیب آرڈیننس کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے آگاہی اور تدارک مہم کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

ہفتہ کو چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرپشن کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی ملک گیرآگاہی اور تدارک مہم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر انسداد بد عنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔قمرزمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت انسداد بد عنوانی کیلئے آگاہی اور تدارک مہم شروع کر رکھی ہے، جبکہ بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور تدارک مہم رواں سال بھی مہم جاری رکھی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ