کوئی مانے نہ مانے آصف زرداری ڈیل کر کے آئے ہیں، شیخ رشید احمد

95

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی مانے نہ مانے آصف زرداری ڈیل کر کے نواز شریف کے کندھوں پر چڑھ کر آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے ڈیل کر کے آئے ہیں زرداری نے ہاتھ آسمان پر لگائے نہ پائوں زمین پر اور آگئے ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنائے گی سپریم کورٹ اب بھی فیصلہ نہیں دے گی تو کب دے گی انصاف نہ ملا تو حادثات کے راستے کھلیں گے۔ ہم پاناما لیکس کے لیے عوامی رابطہ کی طرف جا رہے ہیں۔ عمران خان ایک بار پھر سڑکوں پر ضرور آئیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جلسہ کرنے کے لیے میرے پاس کروڑوں روپیہ نہیں ہے میں ٹی وی چینلوں کے ذریعہ جلسہ کر رہا ہوں اور قوم کو بتا رہا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے اور انصاف کے بول بالے سے ہی ملک بچ سکتا ہے۔ بڑے لوگوں کو احتساب ہو اگر اس کے لیے موت سے بھی ٹکرانا پڑا تو چور کو چور اور چوکیدار کو چوکیدار کہوں گا چاہے میری سیاست بھاڑ میں چلی جائے قوم کی فکر میں سوچ زندہ کرتا رہوں گا 2017تبدیلی کا سال ہے اگر پاناما لیکس کے چور ہی ہمارا مقدر ہیں تو ایسی جمہوریت اور غیر جمہوریت پر کوئی فرق نہیں پڑتا آصف زرداری آئے یا نہ آئے قومی اسمبلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ زرداری اپنی جان بچانے کے لیے ضرور آئے  لیکن جو لکھی ہوئی ہے وہ ٹل نہیں سکتی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ