آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

118

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ پیر کو ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت سکردومنفی 10، ہنزہ، گلگت ،گوپس منفی05، استورمنفی 04، دیر، کالام منفی 03، قلات، بگروٹ منفی 02، چترال، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ