حلب پر حملے پھر شروع، ایک ہفتے میں 141 ہلاکتیں

140

شامی شہر حلب پر باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں تازہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران ایک 141 شہری ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیلنگ اور فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے بھی شامل ہیں۔ حلب میں شامی اور روسی جنگی طیاروں نے گزشتہ منگل کے دن سے حملوں کا سلسلہ از سرِ نو شروع کیا تھا۔ ان حملوں میں سینکڑوں شامی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق اس تازہ عسکری کارروائی میں 87 باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ