پاناما کیس،فریقین کو 15نومبر تک شواہد جمع کرانے کا حکم

122

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس میں تمام فریقین کو 15نومبر تک شواہد جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی دستاویزداخل نہیں کرائی جاسکیں گی جب کہ فریقین اپنے شواہد کی تفصیلات اور دستاویزات آئندہ سماعت تک جمع کرادیں۔

حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انہیں دستاویزی شواہد جمع کرانے کے لیے 15 روز کا وقت دیا جائے تاہم ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے پاس تو پہلے ہی دستاویزی شواہد موجود ہیں، ہم کم سے کم وقت میں معاملے کو نمٹانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پیشگی دستاویزی ثبوت طلب کرنے سے مجوزہ کمیشن کو کم سے کم وقت میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی، اس معاملے کو عام کیس کی طرح سنا تو مقدمہ سالوں چلے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ