کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رکشہ کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا

57

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رکشہ کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2بچے زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب ایک رکشہ کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکا معمولی نوعیت کا تھا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک بچہ معمولی زخمی ہوا۔

بم ڈسپوذل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے رکشہ تباہ ہوگیا جب کہ سلنڈر پھٹنے سے 2بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

حصہ