داعش ن? رماد? ?ا ?ن?رول سنب?ال ل?ا،لوگو? ?? نقل م?ان? شروع

89

بغداد: داعش نے عراقی صوبےانبار کے شہررمادی پر قبضہ کرلیا ہے گورنر انبارکے ترجمان کے مطابق جہادی جنگجو تنظیم دولت اسلامی عراق و شام نے پچھلے چند روز کے دوران تقریباً 500 عراقی افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نےحالیہ چند دنوں کے دوران رمادی میں تقریباً 500 افراد ہلاک کیا ،ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد سویلین اور عراقی فوجی اہلکاروں کی ہیں ۔

مقامی عہدے داروں کے مطابق داعش کی جانب سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر مٰں سخت کوف وہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایس آئی ایس گزشتہ ایک ماہ سے رمادی پر قبضے کی کوششیں کررہے تھےاس مقصد کے لئے انہوں نے کئی کار بم حملے بھی کئے جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ رات رمادی پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

مقامی پولیس ترجمان کے مطابق شہر پر قبضے کے بعد حکومتی عمارت اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر بھی اپنا پرچم لہرا دیا ہے ۔

جبکہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جنگجوؤں نے شہر میں موجود حکومتی عمارت اور پولیس اسٹیشن پر قبضہ حاصل کرکے ان کے اطراف میں موجود عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیاہےاور عراقی فوج کو پسپا کردیا ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ