اپ?ل واچ س? متعلق عج?ب ش?ا?ات

70

اسمارٹ فون اور مختلف ڈیوائس بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی اپیل کی اسمارٹ واچ الرجی اور خارش کی وجہ بننے لگی۔
صارفین نے اپیل واچ سے متعلق شکایات کی ہیں کہ اس کے اسپورٹس ماڈل میں بینڈ کے باعث کلائیوں میں الرجی، خارش اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اپیل واچ کو جتنازیادہ پہنا جائے اتنا ہی مسائل ابھر کر آرہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے برینڈ میں دھات کے استعمال پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔
صارفین کی شکایات کے بعد اپیل نے اپنی وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ دھاتی شکایت کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے جب کہ برینڈ میں جو دھات استعمال کی گئی ہے وہ حکومت کے قوانین کے عین مطابق ہے اور اس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہونا ناممکن ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ