اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے: اسرائیلی وزیراعظم

180

 اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم اپنے دفاع سے متعلق فیصلے خود کریں گے۔

 نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا، اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے صیح لگے گا۔

ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے سے متعلق عالمی دباؤ مسترد کر دیا ہے۔