پی ٹی آئی کا فضل الرحمنٰ  سے مشترکہ  احتجاجی تحریک  کے لیے رابطے کا فیصلہ

296
immediate resignation

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان میں دوریاں کم ہونے لگیں ہیں۔سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی  کی مذاکرتی ٹیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت دیگر معاملات کے خلاف احتجاجی تحریک میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ، جس کے  لیے فوری رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ آج ہی راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا تھا کہ اگر  تحریک انصاف  مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ چلے گی، اس سے زیادہ نہیں۔