معیشت کی خرابی پاور سیکٹر کی وجہ سے بھی ہے: وزیرِ توانائی

170

وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ معیشت کی خرابی پاور سیکٹر کی وجہ سے بھی ہے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 3 ہفتے میں محکمے کی کمزرویوں کا جائزہ لیا، پاور سیکٹر کے نقصانات 560 ارب روپے ہیں۔

 اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کے لیے اصلاحات تیار کی ہیں ، افسر بھی بجلی کی چوری میں ملوث ہیں، کسی بجلی چور کا لحاظ نہیں کریں گے، ملک میں کروڑوں کے اضافی بل بھیجے جاتے ہیں ،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور وزارتِ داخلہ کی بجلی چوری کی روک تھام میں معاونت پر شکر گزار ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے کنڈا سسٹم ختم کریں گے، اب بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا۔