ایران نے اسرائیل پر پہلا حملہ کردیا،اسرائیل میں خوف کی فضا،تعلیمی ادارے بند

553

ایران نے سیکڑوں ڈرونزاور کروز مزائیلوں سے اسرائیل پر حملہ کردیا۔

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ایران نے اپنے کئیے گئے حملے کو (آپریشن سچہ وعدہ) کا نام دے دیا۔

 ایران کے وزیر دفاع نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔اب طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں 2 گھنٹے لگیں گے۔

اسرائیلی نے اپنے  فضائی دفاعی نظام کو حملے ناکام بنانے کیلیے پوری طرح سے فعال کردیا

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی حملے میں 200ڈرونز شامل ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اردن کا کہنا ہے کہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن، لبنان اور عراق نے بھی اپنی فضائی حدودکو بند کر دیا ہے۔

ذرائع شامی فوج کے مطابق شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کر دیا ہے جبکہ اردن نے بھی ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔