ایران کے خلاف سفارتی ردِعمل کا فیصلہ جی سیون اجلاس میں کریں گے، صدر بائیڈن

248

واشنگٹن :امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مشترکہ سفارتی ردِعمل کا فیصلہ جی سیون اجلاس میں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطی کی صورتِ حال کے پیشِ نظر امریکا نے خطے میں ایک ہفتہ قبل ہی میزائل دفاعی نظام اور جنگی طیارے تعینات کر د ئیے تھے، ان کی اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جس میں امریکا نے اسرائیل کو یقین دلایا ہے کہ وہ فولادی عزم کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کی بھرپور مدد کی ہے جس کی وجہ سے تقریبا تمام ڈرونز اور میزائل مار گرائے ہیں۔