گوگل کی جانب سے میپ میں نئے فیچرز کا اضافہ

516

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے میپ کے فیچرز میں کچھ نے اضافے کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گوگل کی جانب سے اپنے معروف پلیٹ فارم گوگل میپس میں کچھ فیچرز بڑھائے گئے ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کچھ اہم اور نئے مقامات کے علاوہ کمیونٹی کے حوالے سے معاون فہرستوں اور انہیں استعمال کا طریقہ آسان بنایا گیا ہے۔

گوگل میپس میں شامل کیے گئے فیچرز ابتدائی طور پر کینیڈا اور امریکا کے کچھ مخصوص شہروں میں جاری کیے جائیں گے۔ گوگل کے مطابق جب آپ ان شہروں میں میپس پر سرچ کریں گے تو وہاں ریکومینڈیشنز سے متعلق لسٹس دیکھ سکیں گے۔

گوگل میپس میں ٹرینڈنگ لسٹ کو بھی ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور لوگوں کے سامنے ان مقامات کو سرفہرست رکھا جائے گا، جو لوگوں کو زیادہ پسند آتے ہیں۔ میپس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔