مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ

287

کراچی:رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی کمی کے باعث کراچی سے جانے والی 19پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پی ایف 121پرواز اور فلائی جناح کی ایف جے ایل 670کو منسوخ کر دیا گیا،پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور کی پرواز ایف جے ایل 840کو منسوخ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، عراقی ایئر ویز کی کراچی سے نجف کی 2پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

 سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔