نیوزی لینڈ: اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

542
i phone

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے اسکولوں  میں تعلیمی معیار کی کمی کو  دیکھتے ہوئے کہا کہ  کچھ عرصے قبل تک نیوزی لینڈ کے اسکولوں کو دنیا میں بہترین تصور کیا جاتا تھا مگر اب  یہاں کے تعلیمی معیار میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی سے طالبعلموں کا رویہ بہتر ہوگا اور انہیں پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی، اس پابندی کا اطلاق آئندہ 100 دنوں کے دوران ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک کے اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بچے وہاں پڑھیں اور اساتذہ سیکھانے پر توجہ مرکوز کریں ۔

خیال رہے کہ   ماہرین نے 2022 میں تعلیمی بحران سے خبردار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 15 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زائد بچے بمشکل لکھنے یا پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔