گیانا کےاسکول ہاسٹل میں آگ لگ گئی، 20 طالبعلم چل بسے

421
fire broke

گیانا: جنوبی امریکی ملک گیانا کے اسکول ہاسٹل میں رات کے وقت لگنے والی آگ نے 20 طالبعلموں کی جان لے لی اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ آگ جارج ٹاؤن سے 320 کلومیٹر جنوب میں سرحدی قصبے مہدیہ میں واقع اسکول کے ہاسٹل کی عمارت میں لگی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عرفان علی نے کہا کہ یہ ایک ہولناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔ یہ تکلیف دہ بھی ہے، میری حکومت بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ آگ دارالحکومت جارج ٹاؤن سے تقریباً 200 میل (320 کلومیٹر) جنوب میں جنوب مغربی سرحدی قصبے مہدیہ میں واقع سیکنڈری سکول کے ہاسٹل کی عمارت میں لگی۔

حکومت نے بتایا کہ آگ لگنے سے 20 طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کو علاج کے لیے دارالحکومت لے جایا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیر جیرالڈ گوویا نے کہا کہ یہ اسکول زیادہ تر 12 سے 18 سال کی عمر کے مقامی بچوں کیلئے ہے۔ یہ قیاس کرنا قبل از وقت ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔