کراچی کی آبادی ایک کروڑ 89 لاکھ سے متجاوز

533
کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر وفاقی وزیر فیصل سبزواری کا تحفظات کا اظہار

کراچی:ملک بھر میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کاپیرکو آخری روز تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی آبادی 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کی آبادی 1 کروڑ 89 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ حیدر آباد کی آبادی 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 81 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں پر مشتمل ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق میر پورخاص ڈویژن کی آبادی 51 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے، بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 62 لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سکھر ڈویژن کی آبادی 66 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔