کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان

403

کیپ ٹاؤن: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے بغیر کھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں، اور انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آنا چاہتا ہے؟۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کیلئے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیر ساری محبت ہیں۔ غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔