ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سعد رفیق

237

لاہور: خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نقاد شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی میرٹ پر واپسی ان کی بیگناہی کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی اور ان کے رفقا کو طویل عرصہ تک نواز شریف کا ساتھ دینے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

 خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اور ثاقب نثار گٹھ جوڑ نے نیب کو مخالفین کیخلاف تلوار کی طرح استعمال کیا، عمران خان نے خود کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی جیل جانا چاہتے تھے ہم نے بھیج دیا۔