امریکی شیل آئل کی پیداوار میں 56 ہزار بیرل یومیہ کمی کا امکان

102

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی شیل آئل کی پیداوار میں اگست کے دوران 56 ہزار بیرل یومیہ کمی کا امکان ہے جس کی وجہ تیل کے نرخوں اور طلب میں کمی ہے، کمی کے بعد شیل آئل کی پیداوار 7.49 ملین بیرل یومیہ ہوجائے گی۔امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اگست کے دوران شیل آئل کی پیداوار میں ہونے والی 56 ہزار بیرل یومیہ کمی 7 مختلف شیل مقامات پر ہونے والی کمی کا مجموعہ ہوگا۔سب سے زیادہ کمی ایگل فورڈ فیلڈ میں متوقع ہے جس کی پیداوار 23 ہزار بیرل یومیہ کم ہوکر 1.1 ملین بیرل یومیہ رہ جائے گی جو کہ اگست 2017 ء کے بعد اس کی کم ترین پیداوار ہوگی۔