عالمی یومِ فلافل پر خواتین کا آن لائن اجلاس

174

کورونا کی وبا کے پیش نظر قوت مدافعت بہتر بنانے والی غذاؤں کے استعمال کا رحجان بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ’’فلافل کے عالمی دن‘‘ کے موقع پرسعودی شہر جدہ میں معروف ماہر غذائیات ادعیہ وہاج نے آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فلافل ایک مکمل غذا ہے اور اس میں وہ تمام اجزا شامل ہیں جو ہماری قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال 12 جون کو ’’کابلی چنوں یا فاوا پھلیوں‘‘ سے بنے فلافل کا دن منایا جاتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور فلافل مشرق وسطیٰ کی ایک خاص ڈِش ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ یہ سعودی عرب میں بھی نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔
ادعیہ وہاج نے اجلاس کے دوران گفتگو میں بتایا کہ فلافل غذائیت سے بھرپور کئی خصوصیات کا حامل ہے جو صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ اس میں پروٹین، آئرن اور فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہےاور ان کے علاوہ اس میں منرلز بھی موجود ہوتے ہیں۔ عام طور پر فلافل کو ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے مگر بیکڈ فلافل ایک صحت بخش آپشن ہے جو کہ ذیابیطس اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو باآسانی دیا جا سکتا ہےآن لائن میٹنگ کے اختتام پر سلمیٰ جہانزیب، عائشہ مسرور، دُعا امتیاز، سمیعہ احسان، امبر یامین، صائمہ انس اور زُنیرہ عابد نے فلافل بنانے کے مختلف طریقے بھی شرکا کو بتائے۔