کینیڈا، امریکا کے شمالی علاقے برفیلی ہواؤں کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے

5713
engulfed

اوٹاوا:  کینیڈا اور امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید برفیلی ہواں کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی شدید رہے گا، ریاست Maine میں منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک برفیلی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بوسٹن میں منفی 34 سینٹی گریڈ کی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز اسکول بند رہے ہیں۔ نیو یارک شہر میں منفی 23 سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ امریکہ کے جنوب میں پیر سے اب تک خراب موسم کے باعث  کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں ٹیکساس میں آٹھ، اوکلاہوما میں دو اور آرکنساس میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

دوسری جانب چین میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، چین کے شمالی شہر موہے میں منفی 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔