نیب کو کرپشن کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوظبی سے گرفتار

126

لاہور: کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ابوظبی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے  مطابق  ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  کرپشن کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ذیشان حسین کو ابوظبی سے گرفتار کرلیا۔  ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم بدعنوانی اور کرپشن میں نیب کراچی کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف سال 2019 میں ریفرنس درج ہوا تھا۔ ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزم کو ابوظبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ملزم کو بعد ازاں امیگریشن حکام نے نیب کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔