موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ میں بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف

253
Tender

اسلام آباد:موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ میں بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  عبوری ڈیٹا کے مطابق اپریل میں 86 ہزار800 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی، اپریل 2024 میں7 ارب روپے مالیت سے زائد کی گندم درآمد ہوئی، موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریبا 7 لاکھ 78 ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔

سرکاری اعدادوشمار  کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ91 ہزار 136میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، مارچ 2024 میں57 ارب19کروڑ 20لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی تھی، نگران دور میں27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال فروری تک 225 ارب78 کروڑ30 لاکھ روپے کی

گندم امپورٹ ہوئی تھی، رواں سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، رواں سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد ہوئی تھی۔