پنجاب میں ڈراما کوئین کی نئی قسط ریلیز ہو گئی، بیرسٹر سیف

134

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پنجاب میں ڈراما کوئین کی نئی قسط ریلیز ہو گئی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نئی قسط میں ڈراما کوئین مریم نواز پولیس کے  روپ میں جلوہ گرہے۔ جعلی فارم 47 ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جارہے ہیں۔ محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امرا کے ڈاکو بھی پکڑے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ زندگی میں بچے کھچے ارمان اب پورے کررہی ہیں۔ ڈراموں کیساتھ کچھ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔ جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کررہی ہیں۔ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ہے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یونیفارم پہنا خلاف قانون ہے مریم پر ایف آئی درج ہونی چاہیے۔ مسخرہ جب محل میں داخل ہوتا ہے تو وہ سلطان نہیں بنتا، محل سرکس بن جاتا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی طرح عوامی منصوبوں پر توجہ دیں۔ مریم نواز علی گنڈاپور کے نئے منصوبوں کے مقابلے میں صرف ڈرامے ریلیز کرتی ہے۔