فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

4854
pension

پیرس: فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف 12لاکھ سے زائد افراد نے ہڑتالوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔کئی شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔

ٹریڈ یونینزکی کال پر فرانس کئی شہروں میں مظاہرین  سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مختلف   شعبوں خصوصا توانائی، ٹرانسپورٹیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں کے خلاف مظاہرہ کیا،عوام نے  ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62سے بڑھا کر 64سال کر نے کے حکومتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے مارسیلی، ٹولوز، نانٹیس اور رینس جیسے شہروں سمیت 300سے زائد مقامات پر احتجاج  کیا، دارالحکومت پیرس میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور  30افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے کہا ہے کہ  ملک میں جہاں ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال ہے، اس حد کو یکم ستمبر سے ہر سال 3ماہ تک بڑھا کر 2030میں 64کر دیا جائے گا،مختلف  ٹریڈ یونینز نے عوام سے 7اور 11فروری کو سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کیا ہے، واضح رہے کہ 19 جنوری کو اصلاحات کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔