امریکہ کی یوکرین کیلیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی اضافی سیکیورٹی امداد

5581
additional

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت نے یوکرین کے لیے 2 ارب20کروڑامریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کی اضافی سیکیورٹی امدادکا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک بیان کے مطابق تازہ ترین پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں42کروڑ50لاکھ ڈالر صدارتی ڈرا ڈان اتھارٹی کے ذریعے اور ایک ارب75کروڑ ڈالر کانگریس سے منظور شدہ یوکرین سیکیورٹی امدادکے اقدام کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔

امداد میں جو چیز خاص طور پر قابل توجہ ہے وہ ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ ہیں یا ہمراس میزائل لانچرز ہیں جو امریکہ نے یوکرین کوفراہم کیے ہیں۔نئے راکٹ جی پی ایس گائیڈڈ گرانڈ لانچڈ سمال ڈائی میٹر بمز (جی ایل ایس ڈی بی) ہیں جن کی رینج تقریبا 90 میل ہے جواس سے قبل امریکی فراہم کردہ ہمراس میزائل کی 40 میل کی رینج سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔