اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی کم

5873
State Bank

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کئی سال بعد کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 29 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 29 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 29 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے جو کئی سالوں میں پہلی بار کمرشل بینکوں سے بھی کم ہیں۔اس عرصے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 88 کروڑ ڈالر رہے۔