بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرینگے، یورپی یونین

5209
landmines

برسلز: روس کی جانب سے یوکرین کے خالی کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یورپی یونین یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرے گا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے علاقے کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ روسی فوج نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔ آئندہ انسانی جانوں کو پیش آنے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی جائیں۔اس کیلئے یورپی یونین فنڈز فراہم کرے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے 25 ملین یورو کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جارہی ہے۔