اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل برداشت نہیں کریں گے‘ اسفندیار ولی

298

پشاور /نوشہرہ (خبر ایجنسیاں) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑنے سے خطرہ صرف کپتان اینڈ کمپنی کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو ہوگا‘اے این پی کسی صورت 18ویں آئینی ترمیم میں ردوبدل برداشت نہیں کرے گی بلکہ این ایف سی ایوارڈ میں بھی اگر صوبوں کے حصے سے کٹوتی ہوتی ہے تو یہ بھی 18ویں آئینی ترمیم پر حملہ تصور ہوگا اور اے این پی اُس صورت میں بھی کسی کو یہ اختیار نہیں دے گی کہ وہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کریں۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ 25 اپریل کو آٹا چینی چور کمیشن کا فیصلہ آنا تھا لیکن اپنوں کے کارناموں پر کچھ دن مزید پردہ ڈالنیکے لیے 18 ویں ترمیم میں ردوبدل کا شوشہ چھوڑا گیا۔ دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ18ویںترمیم کو چھڑنا پاکستان کی بقا اور سالمیت کے ساتھ بھیانک سازش ہوگی۔