پشاور میں جائیداد کے تنازع پرگولیاں چل گئیں ،4 افراد جاں بحق

526
Bloody clash

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود گڑھی صدو میں جائیداد کا تنازع پر رشتہ داروں میں تصادم ہوا ،فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں؍

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے بلال ولد اختر، جبکہ دوسرے فریق سے سید ولی خان ، اجمل اور انعام جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ فریق اول بلال کی خالہ زخمی ہوئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان، ایس ایچ او متھرا اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خا طر ہسپتا ل منتقل کردیا۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔