کے پی کے میں شدید بارش سے نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

410

پشاور: کے پی کے میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے تالاب کی شکل اختیار کرگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

گزشتہ شب ایک بجے سے پشاور میں ہونے والی بارش آج دن میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں صبح تک 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی تھی، جس سے ندی نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا۔

سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔