مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، دہشتگردگرفتار

819

پشاور:سی ٹی ڈی پولیس نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متنی میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتارکر لیا گیا۔

گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان سے ہوئی جب کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا گیا۔

دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر خودکش حملہ کرنا تھا، دہشتگردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کے تحت مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔