خیبر پختونخوا: معمولی جھگڑے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ، 4 جاں بحق

568
security alert

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا میں معمولی جھگڑے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا، جس میں معمولی جھگڑا بڑے تصادم میں تبدیل ہوگیا اور نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

شیواہ نامی تحصیل کے گاؤں سیفلی کابل خیل میں 2 گروہوں میں معمولی جھگڑا بڑے مسلح تصادم میں بدلنے کے بعد دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور ایک دوسرے پر براہ راست گولیاں برسائی گئیں، جس میں ایک گروپ کے 3 افراد جب کہ دوسرے گروپ میں موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔