کسانوں کی شکایات پر نوٹس: وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم

168
the end of terrorism

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سے کسانوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن فوری خریداری کا حکم دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم بحران کے حل کے لیے کسانوں کو فوری طور پر خریداری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

وزیراعظم کی جانب سے گندم خریداری کیلئے پاسکو کو شفافیت ، گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔

محکمہ خوراک کے مطابق ملک میں گندم کی خریداری کے معاملے پر کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں۔ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی

 گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلد کسان سڑکوں پر ہوں گے اور حکمران اس کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔ قبل ازیں صدر پاکستان کسان اتحادخالد کھوکھر نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھا تھا جس میں ملک میں گندم بحران اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔