پاکستان،کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 5واں دور اوٹاوا میں منعقد ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

173
occupied valley

اسلام آباد:پاکستان،کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 5واں دور اوٹاوا میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ و امریکہ میں سفیر مریم آفتاب نے کی۔

کینیڈین وفد کی سربراہی اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر انڈو پیسیفک ویلڈن نے کی، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تعاون بڑھانے پر غور کیا،تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں تعاون کے فروغ پر مشاورت ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے کینیڈین فریق کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے آگاہ کیا،کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی،فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا،پاکستان اور کینیڈا کا باہمی تعاون اور بات چیت کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا،بات چیت میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈین فریق کو افغانستان، پاک بھارت تعلقات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا،پاکستان کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں باہمی مشاورت سے تاریخوں پر منعقد ہوگا۔ا