ایرانی حملے میں 11 فوجی زخمی ہوئے،امریکا

340

واشنگٹن: امریکا نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں 11 فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ 8 جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا امریکہ پر جوابی حملہ

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو امریکا نے بغداد کے ائرپورٹ پر میزائل حملہ کرکے ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کردیا تھا۔

جس کے نتیجے میں 8 جنوری 2020 کو ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوج کے 2 ہوائی اڈوں کو 11 سے زائد میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا، ایران نے 80 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تردید کی تھی۔