کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی

90

پشاور (آن لائن) پشاور سمیت ملک بھر کے 45 کنٹونمنٹ بورڈز کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16دسمبر کو کینٹ کے تمام بلدیاتی ادارے تحلیل کر دیے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام وائس پریزیڈنٹس نے اپنے دفاتر خالی کرنے شروع کردیے ہیں۔ آئندہ ہفتے تمام ممبران کے لیے الوادعی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔