خیبرپختونخوا: محکمہ قانون سے فوجداری قوانین میں ترامیم پر رپورٹ طلب

114

پشاور (آن لائن) صوبائی حکومت نے محکمہ قانون سے فوجداری اور دیوانی قوانین میں ترامیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں وکلاء کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، وکلاء تنظیموں نے ضابطہ دیوانی میں حالیہ حکومتی ترامیم اور کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے وکلاء کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فوجداری اور دیوانی قوانین میں تبدیلی واپسلیے جانے کا امکان ہے۔