خیبر پختونخوا ‘ ڈاکٹروںکی ہڑتال 10 ویں روز میں داخل

120

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف ڈاکٹروں، نرس اور پیرامیڈیکس کی ہڑتال10 ویں روز میں داخل ہوگئی‘ ہڑتال کے باعث صوبے میں قائم 1500 صحت کے مراکز غیر فعال ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) نے زیر حراست ڈاکٹرز کی رہائی کے بدلے میں ہڑتال ختم کرنے کے مطالبے کو بھی مسترد کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ 2019ء(آر ڈی ایچ اے)کو کالعدم قرار نہیں دے گی‘ اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ ہڑتال ختم کردیں تو حکومت آر ڈی ایچ اے پر عملدرآمد شروع کردے گی۔