غزہ میں سیکورٹی فورسز کی ہنگامی مشقوں کا پیغام!

309

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ کے ماتحت سیکورٹی اداروں نے مشقیں شروع کیں، جن کا مقصد صہیونی دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی متوقع اور اچانک جارحیت سے نمٹنے کے لیے دفاعی انتظامات اور تیاریاں کرنا ہے۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دوسری جانب قابض دشمن اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کےدرمیان دماغی جنگ بھی جاری ہے۔
صلاحیت جانچنے کی کوشش
غزہ میں سیکورٹی اداروں کی مشقوں کا مقصد سیکورٹی فورسز کی دفاعی صلاحیت جانچنا اور کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فورسز کو تیار کرنا ہے تاکہ اعلیٰ ترین قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے اور دشمن کی طرف سے جارحیت مسلط کرنے کی صورت یا غزہ میں امن وامان کو تباہ کرنے کی کسی اندرونی یا بیرونی سازش کو ناکام بنانے کی تیاری کرنا ہے۔ غزہ کی پٹی میں فلسطینی سیکورٹی اداروں اور پولیس کے پاس  قومی مفادات کے دفاع اور تحفظ کی بہترین صلاحیت موجود ہے اور قوم غزہ کے سیکورٹی اداروں کی صلاحیت سے مطمئن ہے۔ غزہ کے سیکورٹی اداروں نے اپنی مشقوں کےدوران یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
بیداری اور طاقت
تجزیہ کاروں کے مطابق غزہ میں مشقیں یا سیکورٹی ایونٹ کا مقصد اداروں کو بیدار اورچوکنا کرنے کے ساتھ ان کی قوت اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کہ غزہ کے سیکورٹی ادارے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں مشترکہ دفاعی حکمت عملی پرکام کررہی ہیں۔ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ وہ وغزہ کی پٹی میں امن وامان کو تاراج کرنے کے ساتھ علاقے میں بد نظمی پھیلائے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ غزہ کے سیکورٹی اداروں کا تمام بری، بحری گزرگاہوں کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنا، میدان جنگ کی صورت حال کوکنٹرول کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس مشق کا مقصد غزہ کے سیکورٹی اداروں کی صلاحیت کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔ غزہ میں ہونے والی ان مشقوں کی کوریج اسرائیلی میڈیا میں بھی دیکھی گئی۔ صہیونی ذرائع ابلاغ میں بھی ان مشقوں پر بحث اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔