گوادر: گاڑی الٹنے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت 3 افراد جاں بحق

143

گوادر (صباح نیوز) گوادر میں کوسٹل ہائی وے زیرو پوائنٹ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز طاہر پشگانی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔