ریفرنڈم بھاری اکثریت سے جیت کر نئی تاریخ رقم ریں گے‘لیاقت ساہی

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیمو کریٹک ورکرز یونین( سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری ومعروف مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں مسلسل پانچویں بار ملکی سطح کا ریفرنڈم بھاری اکثریت سے جیت کر نئی تاریخ رقم ریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے کراچی ائرپورٹ پر آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ آج بہاولپور آفس سے ریفرنڈم کی سرگرمیوں کا افطار پارٹی سے کرونگا ہم نے اس قبل چار ریفرنڈم میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے اس کی بنیادی وجہ بڑی واضح ہے کہ 1997 ء میں اْس وقت کی سی بی اے یونین نے تاریخ بد ترین فیکس پر معاہدہ کرکے ملازمین کی تمام مراعات کا خاتمہ کر دیا تھا ٹریڈ یونین کا اسٹیٹ بینک سے مکمل خاتمہ کر دیا تھا ملازمین کی عزت نفس کو ہر سطح پر مجروح کیا جا رہا تھا ان حالات میں لیا قت علی ساہی کی قیادت میں ٹریڈ یونین کی صحت مند سرگرمیوں کی بحالی اور کھوئی ہوئی مراعات کو بحال کرنا کا اہم چیلنج تھا خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ریفرنڈم میں کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ووٹ کا حق دلانے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔