اب عوام کو پتا چلا! کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے؟ مریم نواز

144

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہوگئی۔ اب عوام کو پتا چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔