صحتمند فرد ہی معاشرے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں

30

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی نے جامشورو ضلع میں غذائیت کی کمی کے پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کو اپنا فعال کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد غریب خاندانوں کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی غذائیت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جامشورو میں غذائیت کی کمی سے متعلق پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شوکت علی اجن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سہیل احمد آرائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر صابر شاہ، فوکل پرسن میڈم روزینہ مستری، خرم ارسلان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی کا کہنا تھا کہ صحتمند فرد ہی معاشرے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے بچپن سے غذائیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے این جی اوز کے ساتھ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ سروے کرکے مزید غریب خاندانوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو غذائیت کی کمی کے خاتمے والے پروگرام میں شامل کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت اور پروگرام میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب خاندانوں کا انتخاب صاف اور شفاف طریقے سے کریں تاکہ مستحقین کو اپنا حق مل سکے